بجٹ کی تیاری میں منتخب عوامی نمائندوں کو تجاویز کو نظر انداز کرنا افسوسناک ،حسن اسلم اعوان

بجٹ کی تیاری میں منتخب عوامی  نمائندوں کو تجاویز کو نظر انداز  کرنا افسوسناک ،حسن اسلم اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن اورتحریک انصافٖ ضلع خوشاب کے راہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور حکمران کے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کو تجاویز و سفارشات کو نظر انداز کرنے کی پالیسی افسوسناک ہے۔۔۔

`انہیں جمہوری اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کی ترجیحات کو مد نظر رکھنا ہوگا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا اور عوامی نمائندوں کو پائی پاس کر کے جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ملک و قوم کی بجائے اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی عزیز ہے ۔ ملک حسن اسلم اعوان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں جمہوریت کی سمت درست کرنے اور عوام کی حق تلفیوں کے خاتمہ کیلئے عمران خان کی رہائی ضروری ہے ، مسلم لیگ(ن) اور ان کی حلیف جماعتیں عوام کو ترقی و خوشحالی کے سبزباغ دکھا کر دھوکہ دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں