مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ 162شمالی میں سابقہ لڑائی کا بدلہ چکانے کیلئے عاکف وغیرہ نے مخالف نواز کی بیوی کوثر پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔
93شمالی میں بلال وغیرہ نے رنجش پر اسلم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ،جھاوریاں میں جگہ کے تنازعہ پر علی حسن وغیرہ نے غلام عباس کو زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،شاہ پور شہر میں تلخ کلامی پر افتخار وغیرہ نے تصور نواز کو سوٹے مار کر مضروب کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔