ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کا محرم الحرام کے حوالے سے منکیرہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کا محرم  الحرام کے حوالے سے منکیرہ کا دورہ

منکیرہ(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان محرم الحرام کے حوالے سے منکیرہ کا تفصیلی دورہ۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے محرم الحرام روٹس اور امام بارگاہ ہاشمیانوالہ کا وزٹ کیا۔

ایس ایچ او تھانہ منکیرہ محمد بخش سب انسپکٹر،ممبر امن کمیٹی منکیرہ چوہدری محمد یامین اور لائسنس داران سید اسد عباس شاہ ،ملک اختر حسین کیس اور حکیم طاہر عباس نے ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کو محرم الحرام کے جلوس روٹس اور مجالس کے بارے بریفگ دی ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے ایس ایچ او تھانہ منکیرہ محمد بخش سب انسپکٹر کو محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے اضافی نفری اور بیرل مہیاء کرنے کی یقین دھانی کرائی،محرم الحرام میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں