غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پروین تھانہ میں بند، ڈرائیور گرفتار

غیر معیاری ایل پی جی  سلنڈر استعمال کرنے پروین  تھانہ میں بند، ڈرائیور گرفتار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی پنجاب ہائی وے پولیس کی کاروائی ہائی ایس وین میں بطور فیول غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر کاروائی وین تھانہ میں بند ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پولیس قصبہ شاہین آباد چوکی انچارج سب انسپکٹر فہد علی نے دوران گشت ایک مسافر ہائی ایس وین کو روک کر تلاشی لی اور مسافروں کی سیٹوں کے نیچے ایک غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر لگا ہوا تھا جسے بطور فیول استعمال کیا جا رہا تھا جس پر ہائی ایس وین ڈرائیور جمشید اقبال ولد محمد بخش قوم مومن سکنہ محلہ اسلم کالونی سلانوالی کو ہمراہ ہائی ایس وین تھانہ سلانوالی کے حوالہ کر دیا بعد ازاں پولیس نے ڈرائیور جمشید اقبال کے خلاف سب انسپکٹر فہد علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں