معاشی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتے جا رہے ہیں ،مرکزی انجمن تاجران
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان کے معاشی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اسے مزید خطرناک بنا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشی استحکام کے لیے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ایلیف فراہم کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں رہی سہی کاروباری سرگرمیاں بھی بند ہو جائیں گی کیونکہ کارخانے فیکٹریاں اور بڑے بڑے سرمایہ کار کاروبار بند کر کے بھاگ رہے ہیں یہ چھوٹے کاروبار کرنے والے تاجر بھی اب مختلف محکموں سے تنگ نظر آرہے ہیں