منشیات کیخلاف مہم کے دوران تین اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے

 منشیات کیخلاف مہم کے دوران تین  اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران تین اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے ۔

 کٹھہ سگھرال پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بندوق بارہ پور اور ایک کارتوس بر آمد کیا جبکہ سٹی پولیس نے دوران گشت دو افراد کو شراب لے کر جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ، ملزمان سے 35لٹر دیسای شراب بر آمد کر لی گئی ، تینوقں ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں آرمز ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں