جس ملک کی فوج نہیں ہوتی اس ملک پر دشمن بھیڑیوں کی طرح جھپٹ پڑتے ،اشرف برہان

 جس ملک کی فوج نہیں ہوتی اس  ملک پر دشمن بھیڑیوں کی طرح  جھپٹ پڑتے ،اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار حلقہ پی پی 76ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ جس ملک کی فوج نہیں ہوتی اس ملک پر دشمن بھیڑیوں کی طرح جھپٹ پڑتے ہیں ۔

پاک فوج کی بدولت اب پاکستان کی طرف دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کے لیے سو بار سوچتا ہے پاک فوج کی ہی بدولت آج ہم سکون کی نیند سو رہے ہیں اور اپنی سرحدوں کو محفوظ سمجھتے ہیں اگر کسی نے جارحیت کا سوچا تو پاک فوج اور پاک اور ملک کے عوام منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں پاکستان اﷲ کے حکم سے قیامت تک قائم رہے گا اور اس کو مٹانے کی کوشش کرنے والے خود مٹ جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں