معمولی رنجش ،شہری کو ہاسٹل میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
معمولی رنجش ،شہری کو ہاسٹل میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالاعلی اظہر ہاسٹل کے کمرے میں موجود تھا ملزم زبردستی داخل ہو گیا ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی رنجش کی بنا پر شہری کو ہاسٹل میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے تیزاب ملز چوک میں علی اظہر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ہاسٹل کے کمرے میں موجود تھا کہ ملزم زبردستی اس کے کمرے میں داخل ہوگئے اور اسے قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔