مضر صحت دودھ فروخت کر نیوالے 2افراد کیخلاف مقدمہ

 مضر صحت دودھ فروخت کر نیوالے 2افراد کیخلاف مقدمہ

مضر صحت دودھ فروخت کر نیوالے 2افراد کیخلاف مقدمہ 2افراد کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو افراد کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں