امام بارگاہ روڈ پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن
بھلوال (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن کی ہدایت پر امام بارگاہ روڈ پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا جس کے دوران غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
آپریشن کے دوران سرکاری راستوں پر قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری راستوں کو ہر صورت کلیئر رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے ۔