چار اور افراد ،غیر قانونی اسلحہ بر آمد

 چار اور افراد ،غیر قانونی اسلحہ بر آمد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے چار اور افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر کیا ۔

 کٹھہ سگھرال پولیس نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے تین افراد کو پکڑا اور ان سے تین تیس بور پسٹل اور دس کارتوس بر آمد کئے جبکہ خوشاب پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے بندوق بارہ بور اور دو کارتوس برآمد کیئے ، چاروں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں