بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ بھرپورتیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی،حافظ ضیاء الرحمن

بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ  بھرپورتیاری کے ساتھ میدان  میں اترے گی،حافظ ضیاء الرحمن

بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حافظ ضیاء الرحمن رانا نے کہا ہے کہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)بھرپورتیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اورعوامی حمایت سے نمایاں کامیابی حاصل کریگی۔

 بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل کا موثر ذریعہ ہیں اس لیئے پارٹی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارامیدواروں کو آگے لائے گی یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ وطن عزیز کی ترقی،خوشحالی اوراستحکام کیلئے عملی جدوجہد کی ہے حلقہ کے عوام کے دل قائد مسلم لیگ(ن) کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

 اورعوام آج بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنیوالی قیادت پر بھرپوراعتمادرکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت،میرٹ اورترقیاتی سیاست پر یقین رکھتی ہے پارٹی کی قیادت نے ہر دورمیں عوامی مسائل کے حل اورملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں جنہیں عوام آج بھی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں