10مقامی شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کا نوٹیفکیشن جاری

 10مقامی شعلہ بیان مقررین کی  زبان بندی کا نوٹیفکیشن جاری

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ خوشاب نے محرم الحرام کے حساس ایام میں کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کے تدارک کیلئے 10مقامی شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

موضع جمالی کے قاری غلام فرید ۔ احمد پورہ خوشاب کے مولا بخش۔ قائد آباد کے مولاناشمس الحق، خوشاب کے بشیر احمد عکاشہ،گروٹ کے مولانا سعید احمد،موضع ڈھمک کے سکندر حیات ولد احمد حیات ،اوگالی وادی سون کے امیر سلطان چشتی، آدھی سرگل کے ظفر اقبال بوڑانہ، کرپالکہ کے نور الحسن ہاشمی ولد حمید الحسن ، اور نامیوالی کے مولان ذکی الحسنین محرم الحرام کے دوران کسی اجتماع سے خطاب نہیں کر سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں