مقدمہ قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

 مقدمہ قتل میں مطلوب  خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

خوشاب(نمائندہ دُنیا)کٹھہ سگھرال پولیس نے مقدمہ قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو قانوں کی گرفت میں لے لیا ۔

 ملزم قتل کی واردات کے بعد مفرور ہو گیا تھا اور اس کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج بنی ہوئی تھی ، گزشتہ روز ایس ایچ او کٹھہ سگھر ال نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کروائی نکے دوران اسے گرفتار کیا ، ملزم کو حوالات میں بند کر کے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں