مڈھ رانجھا چکن چکن کی مہنگے داموں دھڑلے سے فروخت
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا چکن فروشوں کی من مانیاں عروج پر،چکن گوشت کی مہنگے داموں دھڑلے سے فروخت جاری ۔اہلیان علاقہ کا فوری کاروائی کا مطالبہ۔
گورنمنٹ کی جانب سے تحصیل مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز چکن کی قیمت 403روپے مقرر تھی جبکہ اُسکے برعکس مڈھ رانجھا میں چکن فروشوں نے مقرر کردہ ریٹ کے برعکس اپنی مرضی کے ریٹ پر فی کلو گوشت500 روپے فروخت کرتے رہے ۔ چیک اینڈ بیلنس کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین مہنگے داموں چکن خریدنے پر مجبور ہیں ۔