محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ، ڈی ایس پی
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جلوسوں کی روٹس کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے ۔۔
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جلوسوں کی روٹس کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور مجالس جلسوں جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے اور ہر افسیر اپنی بیٹ میں امن وامان کو یقینی بنائے سوشل میڈیا کی نگرانی کی جائے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل پولیس کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار نے سرکل بھر کے تھانوں کے پولیس افسران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں مجالس عزا جلوسوں جلوسوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔