نور پور کو علاقہ تھل کا زیرو پوائنٹ بنانا میری اولین ترجیح ،انجینئر گل اصغر بگھور

 نور پور کو علاقہ تھل کا زیرو پوائنٹ بنانا  میری اولین ترجیح ،انجینئر گل اصغر بگھور

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پالیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ نور پور کو علاقہ تھل کا زیرو پوائنٹ بنانا میری اولین ترجیح ہے ، انشاء اﷲ علاقہ سے پسماندگی کو دیس نکالا دینے کیلئے بگھور ایکسپریس وے میں حائل ہر رکاوٹ دور کر کے اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچاوں گا۔

 ، اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کے تحت قائد آباد نور پوردو رویہ سڑک کوایکسپریس وے کا درجہ ملنے کے بعد یہ پورا علاقہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مربوط ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ علاقہ تھل کی ترقی و خوشحالی کا پہلا زینہ ہے اس کی تکمیل کے بعد علاقہ کو انڈسٹریل زون بنانے اور یونیورسٹی کے قیام کے منصوبوں پر کام شروع کرایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ میں حکومت پنجاب بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ممنوں ہوں کہ انہوں نے میری استدعا پر علاقہ تھل کی ڈویلپمنٹ کیلئے ان بڑے منصوبوں کی منظوری دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں