انسداد ڈینگی مہم کو بھی تیز کرنے کی گائیڈ لائن جاری

 انسداد ڈینگی مہم کو بھی تیز کرنے کی گائیڈ لائن جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ممکنہ بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی مہم کو بھی تیز کرنے کی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی۔

جس کے تحت ضلعی حکومتوں کو آگاہی مہم کے سلسلہ میں میٹریل تیار کرنے ، الیکٹرانک او ر پرنٹ میڈیا پر ڈینگی کے خلاف بھر پور تشہیر کرنے ، سیمینار ، واکس ریلیوں اور دیگر ذرائع استعمال کرنے ، سوشل ہیلتھ ایجوکیشن ، ضلعی سٹاف کی طرف سے ڈینگی کے خلاف اقدامات کی نگرانی او ر مانیٹرنگ کرنے ، محکمہ زراعت ، فشریز اور ماحولیات کو ڈینگی لاروا کے خلاف سروے کرنے کی تاکید کی گئی اور ڈپٹی کمشنرز کوسختی سے عملدرآمد کروانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ تاکہ ڈینگی کے خلاف بروقت موثر حکمت عملی تیار کر کے اس پر کنٹرول کو یقینی بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں