نجی میڈیسن کمپنی کا اکاؤٹینٹ خود کو مالک ظاہر کر کے 36کروڑ لے گیا

نجی میڈیسن کمپنی کا اکاؤٹینٹ خود کو  مالک ظاہر کر کے 36کروڑ لے گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی میڈیسن کمپنی کا اکاؤٹینٹ خود کو مالک ظاہر کر کے 36کروڑ روپے کا لے کررفوچکر ہو گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ خیابان نواب کے رہائشی محمد ابراہیم نے نجی میڈیسن کمپنی بنا رکھی ہے جس میں میانوالی کے رہائشی شاہزیب کو اکاؤٹینٹ رکھا ملزم نے اس دوران ایڈمن کا پاسورڈ ہیک کر کے مختلف اوقات میں امانت میں خیانت کرتے ہوئے کمپنی کے بلوں کی وصولی کی مد میں مجموعی طور پر 36کروڑ26لاکھ روپے خرد برد کر لئے اور سابقہ تاریخوں میں ٹرانزیکشنز کرتا رہا، کمپنی مالک نے جانچ پڑتال کی تو بھاری رقم کا فراڈ سامنے آنے پر ملزم رفوچکر ہو گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں