پاؤں دبانے سے انکار پر نشئی شوہر کا بیوی پر تشدد

پاؤں دبانے سے انکار پر نشئی  شوہر کا بیوی پر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاؤں دبانے سے انکار پر نشئی شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، 87جنوبی کی رہائشی عائشہ نے پولیس کو بتایا کہ محمد حسنین سے اسکی شادی پانچ سال قبل ہوئی جو کہ نشہ کرتا ہے اور فروخت بھی کرتا ہے۔

 ملزم نے گھر میں بلا وجہ لڑائی مارکٹائی معمول بنا رکھی ہے ، اور بات بات پر تشدد کرتا ہے ، گزشتہ روز میں گھریلو کاموں میں مشغول تھی کہ اس دوران حسنین نے گھر آتے ہی پاؤں دبانے کا کہا تو میں نے کہا کہ برتن وغیرہ دھو کر دباتی ہوں مگر اس نے ایک نہ سنی اور بیلٹ سے مارنا شروع کر دیا، اہل محلہ نے مداخلت کرکے میری جان بخشی کروائی، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں