تعلیم کا بیڑہ غرق کرنے میں پنجاب حکومت سر فہرست ، نور حیات کلیار

تعلیم کا بیڑہ غرق کرنے میں پنجاب حکومت سر فہرست ، نور حیات کلیار

تعلیم کا بیڑہ غرق کرنے میں پنجاب حکومت سر فہرست ، نور حیات کلیار سرکاری سکولوں پرائیوٹ سکیٹر میں دے کر مزید بیڑا غرق کرنے کی تیاریاں عروج پر

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )پی ٹی آئی کے سابق امیدور قومی اسمبلی نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ تعلیم کا بیڑہ غرق کرنے میں پنجاب حکومت سر فہرست ہے جس کی وجہ سے جہاں سکولوں میں تعلیم کا فقدان ہے وہاں پر سرکاری سکولوں پرائیوٹ سکیٹر میں دے کر مذید بیڑا غرق کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں انھوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان کے معاشی حالات کے ساتھ ساتھ تعلیمی حالات بھی دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اور تعلیمی بجٹ دیکھ کر انسان سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ملک میں ڈاکٹر عبدالسلام ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان پیدا کرنے کی بجائے بھکاری پیدا کرنے کا پلان ہے انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ان پڑھ رکھ کر کیا پاکستان ترقی کر سکے گا انھوں نے پالیسی سازوں سے پاکستانی قوم پر رحم کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں