گھر کی چھت گر نے سے میاں بیوی اور 5بچے زخمی
گھر کی چھت گر نے سے میاں بیوی اور 5بچے زخمی چھت لکڑی سے بنی ہوئی تھی آندھی اوربارش کا زور نہ سہہ سکی اور گر گئی
بھلوال(نمائندہ دنیا )بھلوال کے علاقے چک نمبر 9لوکڑی میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث محنت کش کے گھر کی چھت گر نے سے میاں بیوی اور ان کے 5بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے مزید علاج کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق محنت کش کے گھر کی چھت لکڑی سے بنی ہوئی تھی اور بہت کمزور تھی جو تیز آندھی اور موسلادھار بارش کا زور نہ سہہ سکی اور گر گئی. زخمیوں میں 2 سالہ غلام زہرہ، 6 سالہ زین، 3 سالہ کلثوم بھی شامل ہیں۔