کمپنی باغ میں میں کل محرم امن سیمینار منعقد ہو گا
کمپنی باغ میں میں کل محرم امن سیمینار منعقد ہو گا سیمینار کا مقصد محرم کے دوران یس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے دفتر کمپنی باغ میں میں 16 جون کو محرم امن سیمینار منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل اور ایس پی انویسٹیگیشن عمران عباس چڈھر ہوں گے ۔اس امن سیمینار سے ڈویژنل خطیب مولانا قاری احمد عثمانی،تحریک جعفریہ کے سید عون مرتضی کرمانی، علی جعفر نقوی،امن کونسل کے محمد ندیم، علماء کونسل کے قاری احمد علیمرکزی جمعیت اہلحدیث کے میاں حافظ عبدالغفار آزاد,اتحاد العلماء کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی , ضلعی کنونئیر قاری عبدالوحید‘جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیاء الحق،قومی امن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شفقت اقبال ﷲ خطاب کریں گیاس سیمینار کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے بھائی چارے اور مکمل ہم آہنگی کو فروغ دے کر ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ سے مکمل کا فروغ ہے ۔