بدفعلی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ملزموں کو رکنے کا اشارہ کیاپولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دیملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا ،ابتدائی معلومات ،3ساتھی فرار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ، بدفعلی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔موسیٰ خیل پولیس اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت موسیٰ خیل چوک پر موجود تھی کہ مخبرِ نے اطلاع دی کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح مشکوک افراد چٹہ وٹہ سے موسیٰ خیل کی طرف آ رہے ہیں۔ اطلاع پر پولیس نے ڈیرہ باہیانوالہ کے قریب ناکہ بندی کی۔دوران ناکہ بندی ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت اکا دکا فائر کیے ۔ فائرنگ کا تبادلہ 12منٹ جاری رہا۔فائرنگ رکنے پر روشنی کا مناسب بندوبست کرکے علاقے کی سرچنگ کی تو ایک شخص زخمی حالت میں پایا گیا جس کی شناخت کامران خان ولد ممتاز خان سکنہ وانڈھا غورنیانوالہ موسیٰ خیل کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم سے ایک عدد پسٹل 30 بور، موبائل فون برآمد ہوئے جس کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔ملزم تھانہ موسیٰ خیل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ اس کے ہمرائی باقی 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا ہے ۔