ممکنہ سیلاب کے حوالے سے سرگودھا حساس ترین اضلاع میں شامل

 ممکنہ سیلاب کے حوالے سے سرگودھا حساس ترین اضلاع میں شامل

ممکنہ سیلاب کے حوالے سے سرگودھا حساس ترین اضلاع میں شامل 217 موضع جات کی دوکیٹگری ، آبادی 2 لاکھ 67 ہزار 870 بتائی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ممکنہ سیلاب کے حوالے سے سرگودھا کو حساس ترین اضلاع میں شامل کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق دریائے جہلم اور چناپ کے درمیان میں واقع ضلع سرگودھا کو امسال بھی ممکنہ سیلاب کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے ،دریائے چناب کی سرگودھا سے گزرنے والی پٹی پر مجموعی طور پر 217 موضع جات ہیں جن میں 117 بی کیٹیگری اور 57 اے کیٹگری اور ان کی مجموعی آبادی 2لاکھ 67 ہزار 870 بتائی گئی ہے اسی طرح دریائے جہلم کی حدود و پٹی کے قریب 365 موضع جات خطرنات قرار دیئے گئے ہیں جن میں 138 اے کیٹیگری اور 227 کیٹیگری بی اور ان کی مجموعی آبادی 4 لاکھ 71 ہزار 51 بتائی گئی ہے اسی طرح ان دونوں دریاؤں کی پٹی پر نہ صرف لاکھوں مکین رہائش پذیر ہیں بلکہ مال مویشی کے ساتھ ساتھ زرعی اراضیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں