بس اڈوں کی مکمل نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت

 بس اڈوں کی مکمل نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت

بس اڈوں کی مکمل نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت مالکان اداروں کے وزٹ کروا تے اور‘‘اوکے ’’ کی رپورٹ لے لیتے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سرگودھا سمیت ریجن کے چاروں اضلاع میں بس اڈوں کی مکمل سکروٹنی اور نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دیں اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ مالکان وقتی طور پر انتظامات بہتر ظاہر کر کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے وزٹ کروا تے اور‘‘اوکے ’’ کی رپورٹ لے لیتے ہیں، جبکہ بیشتر ٹرانسپورٹ اڈوں پرسٹاف کی سکیورٹی کلیرنس ،فیزیکل سکیورٹی ،لائٹنگ نظام،کمیونیکیشن سسٹم،ریسکیو سہولیات، حفاظتی آلات کی دستیابی عام حالات میں نظرانداز کر نا معمول ہے ،اسی طرح اکثر ٹرانسپورٹ اڈوں پر افراد و سامان کی چیکنگ کا کوئی مربوط نظام لاگو نہیں جو ممکنہ دہشت گردی کا سبب بن سکتا ہے ، جس پر ایڈیشنل سیکرٹری انٹر سکیورٹی وزارت داخلہ کی طرف سے ذمہ دارٹرانسپورٹ انتظامیہ کے خلاف اقدامات نہ اٹھانے پر قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ،تاکہ مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کے علاوہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی میں مدد مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں