سیلاب کے پیش نظر ریلیف کیلئے ٹیموں کی تعیناتی کا عمل شروع
سیلاب کے پیش نظر ریلیف کیلئے ٹیموں کی تعیناتی کا عمل شروع یہ مقامات دریائے چناب اور جہلم کے کنارے آباد ،جہاں اونچے درجے کا سیلاب متوقع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دریائے جہلم اور چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ٹھٹھی لمبی،خشکن،ساہی وال سٹی،سیال شریف،شیخ جلیل، نہنگ، موضع وجیدی،میگھ کدھی،جھاوریاں ٹاؤن، گھنگھوال،کنڈان،شاہ پور ،عاقل شاہ،مڈھ رانجھا، تخت ہزارہ ،طالب والا،میانی، بھیرہ ،چک مبارک، رامداس سمیت 60سے زائددیہات میں مون سون اور متوقع سیلاب کے پیش نظر آپریشن اور ریلیف کیلئے ٹیموں کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیاہے ، محکمہ انہار حکام کے مطابق یہ مقامات دریائے چناب اور جہلم کے کنارے آباد ہیں،جہاں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے اور یہ دیہات مون سون سے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔