بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 1کلو 100 گرام آئس برآمد

بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار  1کلو 100 گرام آئس برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر ظفر عباس شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش فیصل حیات کو گرفتارکر لیا

جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو 100 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہیملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں