دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں دودھ کی قیمت میں مزید دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

اس وقت دودھ 170روپے سے 190 روپے فی کلو تک اور دہی240روپے فی کلو تک پہنچ گئی ، قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے ہر کوئی من مانیا ں کر کے عوام کی جیبیں خالی کر رہا ہے ، کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے وزیر اعلی مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں