فضل حق ثانی کاجج سے واپسی پر معززین علاقہ کے اعزاز میں پر تکلف عشایئے کا اہتمام

 فضل حق ثانی کاجج سے واپسی  پر معززین علاقہ کے اعزاز میں  پر تکلف عشایئے کا اہتمام

خوشاب(نمائندہ دنیا )مرکزی جمیعت اہلحد یث کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ میاں فضل حق ثانی کی جانب سے حج بیت اﷲ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر معززین علاقہ کے اعزاز میں پر تکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا

عشائیہ میں قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان ، مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو،شہری اتحاد کے بانی راہنما چوہدری عبدالمنان ، چوہدری عبدا لحنان ، معروف ٹرانسپورٹر ملک فخر اعوان ‘‘عارف عزیز،چوہدری آصف رضا ،شاہد ریحان گوندل، رانا عمیر جھمٹ اور ممتاز قانون دان راجہ عابد حسیب سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی ۔، شرکائے عشائیہ نے ایم فضل حق ثانی کو دیار حبیب خدا میں حاضری دینے اور حج بیت اﷲ ادا کرنے پر مبارکباد دی ، عشائیہ کے اختتام میں ایم فضل حق ثانی کی جانب سے شرکا میں حجاز مقدس سے لائے گئے تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں