محرم :پپلاں امام بارگاہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

محرم :پپلاں امام بارگاہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

محرم :پپلاں امام بارگاہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد پولیس، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ کی شرکت

میانوالی ‘کندیاں(نامہ نگار‘نمائندہ دنیا )محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پپلاں میں موک ایکسرسائز کا انعقاد۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پپلاں امام بارگاہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔موک ایکسرسائز میں پولیس، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔موک ایکسرسائز کا مقصد مختلف سکیورٹی چیلنجز اور ہنگامی حالات میں اداروں کے باہمی تعاون، ردعمل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔ایکسرسائز کے دوران شرپسند عناصر کی فرضی گرفتاری، مشتبہ صورتحال سے نمٹنے ، زخمیوں کو فوری اور محفوظ طریقے سے ریسکیو کرنے ، علاقے کو کلیئر کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مربوط آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ تمام مراحل کو کامیابی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا،اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل پپلاں حقنواز میکن، ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر عمر فاروق سندرانہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے موک ایکسرسائز کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں