جائیدادوں کے درستگی ریکارڈ ’’ فرد‘‘ کے مسائل حل کریں ،کمشنر

 جائیدادوں کے درستگی ریکارڈ ’’ فرد‘‘ کے مسائل حل کریں ،کمشنر

جائیدادوں کے درستگی ریکارڈ ’’ فرد‘‘ کے مسائل حل کریں ،کمشنر جو اختیار عدلیہ کے دائرہ کار میں آتے ہیں اس ضمن میں سائلین کی رہنمائی کی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا حافظ شوکت علی نے ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ریونیو افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی جائیدادوں کے درستگی ریکارڈ ’ فرد کے اجراء ’ انتقالات کے اندراج ’ رجسٹری ’ انکم سرٹیفکیٹ ’ معائنہ ریکارڈ او رڈومیسائل کے اجراء میں درپیش مسائل کو 24 گھنٹوں کے اند رحل کیاجائے ، ایسے مسائل جو ریونیو افسران کے اختیارات سے باہر ہیں اور عدلیہ کے دائرہ کار میں آتے ہیں اس ضمن میں سائلین کی مکمل راہنمائی کی جائے تاکہ وہ ریونیو دفاتر میں بالا وجہ چکر مت لگائیں او رمتعلقہ فورم پر اپنے مسائل کے حل کیلئے رجوع کریں ، عملدرآمد نہ کرنیوالے متعلقہ ریونیو آفیسر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں