موٹرسائیکل سوار کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چوزہ موٹرسائیکل کے نیچے دینے کے معاملہ پر موٹرسائیکل سوار کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ چھاؤنی خواجہ صلاح میں تنویر کو شبہ تھا کہ اس کا چوزہ غضنفر نے موٹرسائیکل کے نیچے دے کر مار دیا ہے جس رنجش پر گزشتہ روز تنویر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر غضنفر کو ٹھٹھی نور جاتے ہوئے زبردست اغواء کر لیا اور ڈیرہ پر لے جا کر حبس بے جا میں رکھ کرتشدد کا نشانہ بناتے رہے ، بعدازاں اہل علاقہ کی منت سماجت پر اسے چھوڑ دیا گیا تاہم پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔