مسلح افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق

مسلح افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق

واقعہ تلخ کلامی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عتیق الرحمان کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ تحصیل کوٹ مومن کی طالب کالونی میں پیش آیا جہاں عاطف اور شعیب نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں عتیق الرحمان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاپولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ تلخ کلامی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، مقتو ل کے لواحقین نے بیان دیا ہے کہ یہ قتل بختیار اور شکیل کی مبینہ ایماء پر کیا گیا جس پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں