محرم کے دوران امن و امان کی مثالی صورتحال برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ، ڈی پی او

محرم کے دوران امن و امان کی مثالی  صورتحال برقرار رکھنا پولیس کی  اولین ذمہ داری ، ڈی پی او

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مثالی صورتحال برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

 اس ضمن میں مرتب کردہ سیکورٹی پلان پرسو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ضلع خوشاب کے تمام شہروں قصبات اور مواضعات میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کے دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔ مساجد اور مان بارگاہوں میں پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ رضار کا ر بھی سیکرٹی خدمات سرانجام دیں گے ۔مقامات مجالس اور جلوسوں دوران پولیس ملازمین مشکوک افراد پر نظر رکھنے کیلئے مکانوں کی چھتوں پر بھی تعینات کئے جائیں گے عشرہ محرم کے دوران ضلع خوشاب کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ کوئی بھی شر پشند ضلع خواب میں داخل نہ ہو سکے اور تمام سیکورٹی انتظامات کی میں براہ راست خود نگرانی کروں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں