جامع مسجد علی المرتضیٰ دروازہ چکوالا بھیرہ کے واش روم دو ماہ سے بند

جامع مسجد علی المرتضیٰ دروازہ چکوالا  بھیرہ کے واش روم دو ماہ سے بند

بھیرہ (نامہ نگار)محکمہ اوقاف کے زیر انتظام جامع مسجد علی المرتضیٰ دروازہ چکوالا بھیرہ کے واش روم دو ماہ سے زائد عرصہ سے بند پڑے ہیں۔

مگر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں تاحال درست نہیں کرایا جا سکا، جس کے باعث مسجد آنے والے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نمازیوں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف مسجد سے ملحقہ دکانوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کرایہ کی مد میں وصول کرتا ہے ، لیکن اس کے باوجود بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ واش رومز کی بندش کے باعث خصوصاً بزرگ نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متعدد بار متعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کرانے کے باوجود ابھی تک عملی اقدامات نہیں کیے گئے ۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جامع مسجد علی المرتضیٰ کے واش رومز کو فوری طور پر مرمت کر کے فعال بنایا جائے تاکہ نمازیوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور مسجد میں آنے والوں کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں