مین بازار، گلی کلوریاں میں عاشورہ محرم کے جلوسوں ومجالس کے روٹس کا معائنہ

مین بازار، گلی کلوریاں میں عاشورہ محرم  کے جلوسوں ومجالس کے روٹس کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، آر پی او شہزاد آصف خان کا ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی اور ڈی پی او وقار عظیم کھرل کے ہمراہ میانوالی شہر کا دورہ۔ عاشورہ محرم کے جلوسوں کے روٹس اور وادی اسلام میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے سلسلہ میں منعقدہ موک ایکسر سائز کا معائنہ کیا۔ سیکورٹی و انتظامی امور پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔

 تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودھا اور آر پی او نے وادی اسلام میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس، سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کی جانب سے منعقدہ موک ایکسر سائز کا موقع پر معائنہ کیا انہوں نے مین بازار، گلی کلوریاں میں عاشورہ محرم کے جلوسوں ومجالس کے روٹس کا معائنہ کیا حساس مقامات کے علاوہ سیکورٹی وانتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر سرگودھا اور آر پی او نے محرم الحرام کے دوران تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں