نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کربزرگ خاتون کا گلہ کاٹ دیا
خاوندتہجد ادا کرنے قریبی مسجد میں چلا گیا ،نامعلوم اندر آگیا، گلہ کاٹ کر فرار
شاہ پور صدر(نامہ نگار) شاہ پور کے قریبی قصبہ مجید پور میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ایک بزرگ خاتون کا گلہ کاٹ دیا اور فرار ہو گیا ، پولیس تھانہ شاہ پور نے خاتون کے بیٹے احمد حیات کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے رپورٹ کے مطابق احمد حیات علی الصبح تہجد ادا کرنے قریبی مسجد میں چلا گیا اس کی غیر موجودگی میں ایک نامعلوم شخص گھرمیں داخل ہو گیا اور چھری کے وار کر کے اس کی والدہ کا گلا کاٹ دیا ، گلہ کٹنے سے خاتون بری طرح زخمی ہو گئی ، پراسرار واردات کی وجہ سے علاقہ بھر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، شہریوں نے بتایا کہ دیہات میں گھروں کے دروازے عموماً نہیں ہوتے یہ ایک سنگین واردات ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد اس نامعلوم شخص کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا جائے ۔