شہداء پوری قوم کا فخر،قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی،رانا عزیرالرحمان
کندیاں(نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اور این اے 90 کے ٹکٹ ہولڈر رانا عزیرالرحمان نے چک نمبر 14 اے ایل تحصیل پپلاں میانوالی کے فلائنگ آفیسر لیفٹیننٹ قاسم عبداللہ شہید کی عظیم قربانی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیارانا عزیرالرحمان شہید کے گھر گئے۔
جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور والدین، اہلِ خانہ و علاقہ مکینوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ قاسم عبداللہ شہید نے وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور بقاء کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔