خوشاب میں مجموعی پر871مجالس عزا منعقد ہوں گی
تعزیہ علم ذوالجناح اور پینگھے کے 195ماتمی جلوس نکالے جائیں گے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑاور انکے جانثار ساتھیوں کی یاد میں عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلع خوشاب میں مجموعی پر871مجالس عزا منعقد ہوں گی اور مختلف علاقوں سے تعزیہ علم ذوالجناح اور پینگھے کے 195ماتمی جلوس نکالے جائیں گے ۔ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں آستامہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ، سیٹلاٹ ٹاؤن، امام بارگاہ حیدریہ نسیم کالونی ، امام بارگاہ شاہ نجف عظیم آباد م قصر عباس عظمت کالونی ، امام بارگاہ عسکریہ غریب کالونی ، آستانہ امداد حسین بگھور آفیسر کالونی، امام بارگال الاعوان ٹاون ، امام بارگاہ رحمٰن کالونی میں یکم تا دس محرم الحرام روزانہ مجالس عزا منعقد ہونگی جن میں مختلف علمائے کرام و ذاکرین عظام فلسفہ شہادت امام حسین اور اور کربلا کے دلسوز واقعات بیان کریں گے روزہ عاشور کو جوہر آباد کا مرکزی ماتمی جلوس آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ بلاک نمبر ایک سے انجمن حسینیہ کی زیر نگرانی بر آمد ہو گا م اسی روزغریب کالونی، رحمٰن کالونی ، عظمت کالونی نسیم کالونی اور عظیم آباد سے بھی جلوس بر آمد ہونگے جو اپنے روائتی راستوں سے گزرتے ہوئے مقررہ اوقات میں مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے ۔م جلوسں کے اختتام مجالس شام غریباں منعقد ہوں گی اور مقامی ماتمی تنظیمیں الوداعی ماتمداری کریں گی۔