خوشاب میں یونیورسٹی کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں ،ملک منصور
فنڈز ریلیز ہوتے ہی اس اہم تعلیمی پراجیکٹ پر کام شروع ہو جائے گا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں 3ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری ملنے کے بعد پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع خوشاب میں یونیورسٹی آف امرجنگ سائنس و ٹیکنالوجی کے قیام میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں انشاء اﷲ فنڈز ریلیز ہوتے ہی اس اہم تعلیمی پراجیکٹ پر کام شروع ہو جائے گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام کیلئے عملی اقدام اٹھا کر ضلع خوشاب میں ترقی و خوشحالی بنیاد رکھ دی گئی اب اس پسماندہ علاقہ کے مکینوں کی خوشحالی کا خواب جدید ٹیکنالوجی پورا کرے گی، ملک منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے قیام کے بعد میرا فلاحی کردار ختم نہیں ہو گا ، میری زندگی کا ایک ایک لمحہ ضلع خوشاب کی ڈویلپمنٹ اور اس کے کے مکینوں کی فلا ح و بہبود اور ان کا معیئار زندگی بلند کرنے کیلئے وقف ہے انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب خوشاب پنجاب کے جدید اور ترقی جافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا نظر آئے گا ۔