شبہہ ذولجناح اور جھولا علی اصغر علیہ السلام برآمد
میانی( نامہ نگار)5محرم الحرام کے سلسلے میں بھٹی کالونی زیر انتظام فضل حسین مجلس عزاء منعقد ہوئی اور ماتمی جلوس علم مولا عباس اور شبہہ ذولجناح اور جھولا علی اصغر علیہ السلام برآمد ہوا۔
جس میں علاقہ بھر سے آئی ماتمی سنگتوں نے پرسہ امام پیش کیا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ھوتا ھوا اختتام پذیر ھوا تھانہ میانی کے ایس ایچ او عنصر عباس جوڑا اور پولیس جوانوں نے اپنی ڈیوٹی پر احسن طریقے سے کی جلوس کے ساتھ محکمہ ہیلتھ میانی کی ٹیم بھی جلوس کے ساتھ موجود تھی جلوس اپنے مقررہ وقت اختتام پذیر ہوا جلوس کے اختتام پر لنگرحسینی تقسیم کیا گیا۔