محرم الحرام کے روایتی جلوسوں و مجالس کے روٹس کامعائنہ

 محرم الحرام کے روایتی جلوسوں و  مجالس کے روٹس کامعائنہ

کالاباغ (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر معاؤن خصوصی برائے انسپکشن ٹیم شعیب مرزا نے ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی اور ڈی پی او وقار عظیم کھرل کے ہمراہ محرم الحرام کے موقع پر امن وامان یقینی بنانے اور عزاداری جلوسوں و مجالس کے انتظامات کا براہ راست جائزہ لینے کے سلسلے میں کالاباغ شہر کا دورہ کیا۔

معاؤن خصوصی نے کالاباغ مین بازار، اتلہ پتن، ٹی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دور کر کے محرم الحرام کے روایتی جلوسوں و مجالس کے روٹس کامعائنہ کیا۔ اور سیکورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں