محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس تاحال کلیئر نہیں کئے جا سکے

 محرم الحرام کے جلوسوں کے  روٹس تاحال کلیئر نہیں کئے جا سکے

بھیرہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی بھیرہ میں منعقدہ حالیہ اجلاس میں اہل سنت کے مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی اور اہل تشیع کے سید غلام رضا شاہ بخاری کی عدم شرکت نے انتظامیہ کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ۔

 دوسری جانب محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس تاحال کلیئر نہیں کیے جا سکے ۔ علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ موجود رکاوٹیں، لٹکتی بجلی کی تاریں اور سڑکوں میں پڑے گڑھے ابھی تک جوں کے توں موجود ہیں۔عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ 6 محرم الحرام سے بھیرہ میں شروع علم کے جلوسوں سے قبل روٹس سے تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں، بجلی کی تاروں کو مناسب اونچائی پر کیا جائے اور سڑکوں کی مرمت یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں