جلوسوں کے روٹس پر موجود نشیبی مقامات اور سڑکوں کے گڑھوں کوپر کرنے کے انتظامات

 جلوسوں کے روٹس پر موجود نشیبی  مقامات اور سڑکوں کے گڑھوں  کوپر کرنے کے انتظامات

شاہ پور( نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی، سہولت اور پُرامن انعقاد کے پیشِ نظر ضلع کونسل سرگودھا کی جانب سے تحصیل شاہپور میں مؤثر اور جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

جلوسوں کے روٹس پر موجود نشیبی مقامات اور سڑکوں کے گڑھوں کو پُر کیا گیا ہے تاکہ عزاداران، تعزیہ اور ذوالجناح کے گزرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے محرم الحرام کے دوران عزاداران کو محفوظ، آسان اور منظم ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، جبکہ عوامی شکایات اور تجاویز پر فوری کارروائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈی ایس پی شاہ پور رانا طارق اور اسسٹنٹ کمشنر مسلسل تمام روٹس کا معائنہ کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں