محرم الحرام حق و باطل کے معرکے میں قربانی اور حق گوئی کا عملی درس دیتا ، عباس علوی

محرم الحرام حق و باطل کے معرکے میں قربانی  اور حق گوئی کا عملی درس دیتا ، عباس علوی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ممتاز عالم دین علامہ ملک دبیر عباس علوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام حق و باطل کے معرکے میں استقامت، صبر، قربانی اور حق گوئی کا عملی درس دیتا ہے بواسہ رسول حضرت امام حسین کی سیرت پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہر دور میں ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد کا حوصلہ فراہم کرتی ہے ۔

 آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ جوہر آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کا پانچوین مجلس عزا سئے خطاب کے دوران انہوں نے واقعہ کربلا کی تعلیمات، سیرتِ حضرت امام حسین اور اہلِ بیتِ اطہار کی عظیم قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں وہ سیرتِ امام حسین اور اہلِ بیتِ اطہار کی تعلیمات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں اور معاشرے میں عدل، اخوت اور انسانیت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں