جعلسازی کرتے ہوئے ایک شخص کو ٹریس کر لیا مگر موقع سے فرار

جعلسازی کرتے ہوئے ایک شخص  کو ٹریس کر لیا مگر موقع سے فرار

میانوالی (نامہ نگار)پولیس نے جعلسازی کرتے ہوئے ایک شخص کو ٹریس کر لیا مگر وہ موقعہ سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق پھاتھی جوئیاں والی بھمب کا رہائشی نجیب اقبال ولد منور اقبال پولیس خدمت مرکز ہرنولی موڑ پر لیڈی کانسٹیبل صائمہ خان کے پاس ویری فکیشن کے کاغذات پر مہر لگوانے کے لیے گیا۔

 جس پر شک گزرنے پر بذریعہ شناختی کارڈ جب اس کا کریمینل ریکارڈ پولیس آن لائن ریکارڈ سسٹم پر چیک کیا گیا تو اس پر تھانہ ہرنولی کا بدفعلی کا ایک مقدمہ پایا گیا جبکہ جس ریکارڈ پر وہ مہر لگوانا چاہتا تھا وہ اس نے سنی فوٹو سٹیٹ نزد غلہ منڈی لاری اڈا ہرنولی کے اونر مشتاق انصاری کو ایک ہزار روپے دے کر از خود مقدمے کا ریکارڈ حذف کروا کر پولیس خدمت مرکز ہرنولی موڑ سے چکمہ دینے کی کوشش کے ساتھ مہر لگوانے کے لیئے پرنٹ نکلوا کر لایا ہوا تھا مشکوک حالات معلوم ہونے پر مذکورہ شخص تیز تیز قدموں کے ساتھ دفتر سے نکل گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں