موٹروے جی ٹی روڈ سے بھی بدتر حالت میں تبدیل ہوتا جا رہا ،عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ موٹروے پر ٹول ٹیکس ہر چھ ماہ بعد بڑھا دیا جاتا ہے جبکہ اس وقت موٹروے کی صورتحال یہ ہے کہ۔۔۔
یہ جی ٹی روڈ سے بھی بدتر حالت میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے جس پر مسافر یہ پوچھنے پر مجبور ہیں کہ جب ٹول ٹیکس اس قدر زیادہ ہیں تو یہاں پر بنائے جانے والی سڑک کو بھی درست کیا جائے موٹروے پر چلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم کسی گاؤں کی سڑک پر سفر کر رہے ہیں جب حکومت اتنے زیادہ ٹیکس وصول کر رہی ہے تو پھر سہولتیں بھی دی جائیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں موٹروے پر جو سہولتیں پہلے موجود تھی اس میں بہتری آنے کی بجائے لگ رہا ہے کہ دیگر اداروں کی طرح اب موٹروے بھی تنزلی کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔