نئی تنظیم سازی پارٹی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں،زنیرہ رحیم گجر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی عہدیداران دن رات محنت اور بھرپور جذبے کے ساتھ نئی تنظیم سازی کر کے پارٹی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ صحت کارڈ، بیوہ کارڈ اور ہمت کارڈ جیسے منصوبوں پر عملدرآمد سے عوام خصوصاً خواتین میں اطمینان اور اعتماد پیدا ہوا ہے ، جو ایک حقیقی فلاحی ریاست کی عکاسی کرتا ہے ،زنیرہ رحیم گجر نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے اور مسلم لیگ (ن) ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرتی رہی ہے ۔