اعجازحسین شیرازی کی رہائش گاہ پرمجلس عزاء ،جلوس نکالا گیا
بھلوال (نمائندہ دنیا)ہر سال کی طرح اس سال بھی 5محرم الحرام کے موقع پرحاجی زوار سید اعجازحسین شیرازی کی رہائش گاہ پرمجلس عزاء منعقد ہوئی ماتم داری کی گئی اورجلوس نکالا گیا جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ٍپاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر حاجی زوارسید اعجازحسین شیرازی کی رہائش گاہ واقع نورحیات کالونی گلی نمبر 12بھلوال میں سالانہ مجلس عزاء برائے بلندی درجات والدین مرحومین وسادات ومومنین منعقد ہوئی مجلس عزاء میں سید شاہجان اعجازشیرازی،سید احمر شیرازی،سید زین شیرازی،صدرمرکزی امام بارگاہ سید اقبال حسین شاہ ‘سید نعیم عباس المعروف کوکی شاہ،،سلیم بھٹی سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مجلس عزاء میں ذاکرین کرام نے کربلاء کے مصائب بیان فرمائے اورسید شہداء امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ اور انکے رفقاء کی شہادت پر نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا